علیم ڈارکا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے کا اشارہ 

ٹوئنٹی20 کی بجائےون ڈے اورٹیسٹ میچزسپروائز کرنا ترجیح ہےجب کہ پی ایس ایل میں بھی امپائرنگ کروں گا،علیم ڈار


Sports Reporter February 04, 2017
ٹوئنٹی20 کی بجائےون ڈے اورٹیسٹ میچزسپروائز کرنا ترجیح ہےجب کہ پی ایس ایل میں بھی امپائرنگ کروں گا،علیم ڈار . فوٹو فائل

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائر ہونے کا اشارہ دے دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 کی بجائے ون ڈے اور ٹیسٹ میچز سپروائز کرنا ترجیح ہے جب کہ پی ایس ایل میں بھی امپائرنگ کروں گا۔

لاہور میں ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 17 برس میں 332 انٹرنیشنل میچزکی امپائرنگ ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اب میچز کی تعداد کم کردی ہے، ورلڈ کپ تک ٹوئنٹی 20 میچز کی بجائے ون ڈے اور ٹیسٹ میچز سپروائز کرنا ترجیح ہے، پی سی بی کی درخواست پر پاکستان سپر لیگ کے کچھ میچز میں امپائر نگ کروں گا جس کیلئے 10فروری کو دبئی روانہ ہوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :علیم ڈار سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے

ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں سابق کرکٹر عبدالقادر، چیف سلیکٹر پی سی بی انضمام الحق، سابق کپتان عامر سہیل، کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی، سلمان بٹ، فلمسٹار معمر رانا اور گلوگار ابرار الحق سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں