پاکستانی نژاد فہد بابر ویسٹ انڈیز میں ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کرامریکا لوٹ آئے

فہد بابر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ریجنل سپر 50 ٹورنامنٹ میں شریک آئی سی سی امریکاز کے اسکواڈ میں شامل تھے۔

فہد بابر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ریجنل سپر 50 ٹورنامنٹ میں شریک آئی سی سی امریکاز کے اسکواڈ میں شامل تھے ۔ فوٹو فائل

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی کے خوف سے پاکستانی نژاد فہد بابر ویسٹ انڈیز میں ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر امریکا واپس لوٹ آئے۔

پابندی کے خطرے کی وجہ سے وہ کچھ عرصے کسی بھی دوسرے ملک کا سفر نہیں کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے نے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے ولے کھلاڑیوں میں بھی خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : مسلم ممالک پر لگائی گئی پابندی کا حکم نامہ معطل

فہد بابر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ریجنل سپر 50 ٹورنامنٹ میں شریک آئی سی سی امریکاز کے اسکواڈ میں شامل تھے۔
Load Next Story