امریکی پابندی کے جواب میں ایران کا ایک اور میزائل تجربہ

دنیا ایران کی سرگرمیوں کو نظرانداز نہیں کرے گی، امریکی وزیردفاع


ویب ڈیسک February 04, 2017
دنیا ایران کی سرگرمیوں کو نظرانداز نہیں کرے گی، امریکی وزیردفاع۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

ایران نے گزشتہ روز امریکا کی جانب سے عائد کردہ عالمی پابندی کے بعد ایک اور میزائل تجربہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جب کہ ایران کی سرکاری خبر ایجسنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ میزائل سسٹم، راڈار، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور سائبر جنگ کے نظام کا تجرباتی جائزہ ڈرل کے دوران کیا گیا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے میزائل تجربے کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میزائل تجربہ سیمنان صوبے میں کیا گیا جہاں اس نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا جب کہ میزائل تجربے کا مقصد امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے مسترد کرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

ادھر امریکی وزیردفاع جیمز میٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے پیش نظر امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانا نہیں چاہتا لیکن دنیا ایران کی سرگرمیوں کو نظرانداز نہیں کرے گی جب کہ انہوں نے گزشتہ روز ایران کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردی کا سہولت کار ملک قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے میزائل تجربہ کئے جانے پر امریکا نے گزشتہ روز ایران کی 12 کمپنیوں اور 13 افراد پر پابندی لگا دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں