شہد کی مکھیوں نے وانڈرز اسٹیڈیم پر دھاوا بول کر میچ رکوا دیا

مکھیوں نے گراؤنڈ کے وسط میں 65 منٹ تک قیام کیا۔


Sports Desk February 04, 2017
مکھیوں نے گراؤنڈ کے وسط میں 65 منٹ تک قیام کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ اور سری لنکا میں تیسرے ون ڈے کے دوران شہد کی مکھیوں نے وانڈرز اسٹیڈیم پر دھاوا بول کر میچ رکوا دیا۔

جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران مکھیوں کی آمد ہوئی جس پر کھلاڑیوں نے نیچے لیٹ کر خود کو بچایا، مگر اگلے اوور میں یہ واپس آگئیں اور کچھ تو پچ کے قریب موجود میزبان وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی کک کے ہیلمٹ پر بنے پروٹی پھول سے ہی چپک گئیں جب وہ وہاں سے نہ ہٹیں تو کرکٹرز ہی فیلڈ سے باہر چلے گئے، آخر کار شہد کی مکھیاں پالنے والے ایک پروفیشنل کو بلایا گیا وہ اپنے ساتھ خصوصی باکس لے کر آیا اور بڑی مشکل سے وہاں سے مکھیوں کو ہٹایا، مجموعی طور پر ان مکھیوں نے گراؤنڈ کے وسط میں 65 منٹ تک قیام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |