پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پرکوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی

جائلز جب پاکستان آئے تو انھیں غیر معمولی مہمان کا درجہ دیتے ہوئے بھرپور پذیرائی کی گئی۔


Sports Desk February 04, 2017
جائلز جب پاکستان آئے تو انھیں غیر معمولی مہمان کا درجہ دیتے ہوئے بھرپور پذیرائی کی گئی ۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی اجلاس کے دوران پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پرکوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی۔

ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جواب میں صرف سیکیورٹی وفد بھجوانے کی حوصلہ افزائی کردی گئی۔ یاد رہے کہ جائلز جب پاکستان آئے تو انھیں غیر معمولی مہمان کا درجہ دیتے ہوئے بھرپور پذیرائی کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جائلز کلارک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کیلیے پرامید

پی سی بی حکام نے ان کو انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا تو دوسری جانب پنجاب حکومت کے عہدیداروں نے بھی بریفنگ دی،پی سی بی کو امید تھی کہ جائلز کلارک کے تعاون سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع کرنے میں مدد ملے گی لیکن معاملہ صرف سیکیورٹی ٹیمیں بھجوانے کی حوصلہ افزائی تک محدود رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |