میڈیا کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ایڈیشنل آئی جی

میڈیا كا ایجنڈا ہے كہ اسٹریٹ كرائم كی وارداتیں بڑھا چڑھا كر پیش كی جائیں، مشتاق مہر

میڈیا كا ایجنڈا ہے كہ اسٹریٹ كرائم كی وارداتیں بڑھا چڑھا كر پیش كی جائیں، مشتاق مہر، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہر میں اسٹریٹ كرائمز اتنے بھی نہیں جتنے میڈیا بڑھا چڑھا كر پیش كررہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی كراچی مشتاق مہر نے کہا کہ كراچی میں اسٹریٹ كرائمز اتنے بھی نہیں جتنے میڈیا بڑھا چڑھا كر پیش كررہا ہے، میڈیا كا ایجنڈا ہے كہ اسٹریٹ كرائم كی وارداتیں بڑھا چڑھا كر پیش كی جائیں۔ انہوں نے كہا كہ ہم اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات كررہے ہیں اور بہت جلد شہر میں اسٹریٹ كرائم كی وارداتوں میں واضح كمی آئے جائے گی۔


ایڈیشنل آئی جی كراچی كا كہنا تھا كہ خود كو بری الذمہ قرار نہیں دیتا كہ اسٹریٹ كرائم نہیں ہورہے لیكن كرائمز میں كمی ضرور آئی ہے، یہ بات سی پی ایل سی كے اعداد و شمار سے واضح ہے۔ مشتاق مہر نے خود اس بات كا اعتراف بھی كیا كہ كہ سیكنڈ ہینڈ موبائل فونز افریقی ممالك میں بھیجے جاتے ہیں جس كی روك تھام كے لیے كسٹمز حكام سے بھی بات چیت كی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہر گھنٹے میں اسٹریٹ كرائم كی 6 وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیں جب كہ اسٹریٹ كرائم میں موبائل فون چھیننے اور چوری كی وارداتوں كی بڑی تعداد رپورٹ ہی نہیں كرائی جاتی۔
Load Next Story