کسٹمز کے 3 کلکٹریٹس سے 30 ارب 33 کروڑ کی ڈیوٹی وصولیاں

اپریزمنٹ ویسٹ،پریونٹیوکی وصولیاں ہدف سے زائد،ایسٹ ہدف کے حصول میں ناکام


Ehtisham Mufti February 05, 2017
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 43 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزارروپے کی وصولیاں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کسٹمز ساؤتھ کراچی کے3 مختلف کسٹمزکلکٹریٹس اپریزمنٹ ویسٹ، ایسٹ اور پریونٹیو کلکٹریٹ نے جنوری2017 کے دوران صرف کسٹمز ڈیوٹیوں کی مد میں مجموعی طور پر 30 ارب 33 کروڑ 82 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے ریونیو کی وصولیاں کیں۔

ایکسپریس کو موصول ہونے والی کسٹمزدستاویز کے مطابق پاکستان کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ نے جنوری 2017کے دوران مقررہ10 ارب58 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 9 ارب 47 کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی کسٹمزڈیوٹیوں کی وصولیاں کیں جو ہدف سے88 کروڑ60 لاکھ روپے کم رہیں تاہم جنوری2017 کے دوران اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ ریونیو کی مد میں مجموعی طور پر25 ارب3 کروڑ 70 لاکھ روپے کی وصولیاں کیں جن میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں9 ارب 47کروڑ20لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں10ارب 96 کروڑروپے، انکم ٹیکس کی مدمیں 4ارب41کروڑ80لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں18کروڑ70لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ نے رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ جولائی 2016 تا جنوری 2017کے دوران مجموعی طورپرایک کھرب 74ارب 22 کروڑ50لاکھ روپے کی کسٹمزڈیوٹی وٹیکسوں کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں69ارب 91 کروڑ 60 لاکھ روپے،سیلز ٹیکس کی مدمیں 73ارب28کروڑ90لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 29ارب87کروڑ10لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب14 کروڑ 80 لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

اس کے برعکس کسٹمزاپریزمنٹ ویسٹ کلکٹریٹ نے جنوری 2017کے دوران مقررہ 9 ارب 18 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں ایک ارب 40 کروڑ30لاکھ روپے کے اضافے سے10 ارب58 کروڑ 30 لاکھ مالیت کی کسٹمزڈیوٹیوں کی وصولیاں کیں۔

دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ کلکٹریٹ نے جنوری 2017 کے دوران کسٹمزڈیوٹی ودیگر ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طورپر30ارب 67کروڑ 40لاکھ روپے کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں10 ارب 58 کروڑ 30لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں14ارب 99 کروڑ 40 لاکھ روپے،انکم ٹیکس کی مدمیں 4 ارب 92 کروڑ 90لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں16کروڑ 80لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں دستاویزات کے مطابق اپریزمنٹ ویسٹ نے رواں مالی سال کے 7ماہ جولائی 2016تاجنوری 2017کے دوران مجموعی طورپرایک کھرب 75ارب 47کروڑ90لاکھ روپے کی کسٹم ڈیوٹی ودیگرٹیکسوں کی وصولیاں کیں جن میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں61 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس کی مدمیں 84 ارب3کروڑ40لاکھ روپے، انکم ٹیکس کی مدمیں 29 ارب 39 کروڑ 40 لاکھ روپے اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں80کروڑ40لاکھ روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوری 2017 کے دوران پاکستان کسٹمزپریونٹیو کلکٹریٹ نے10 ارب 28 کروڑ 32 لاکھ 70ہزارروپے کی کسٹمز ڈیوٹیوں کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 3 ارب 17 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں5ارب 90 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار، انکم ٹیکس کی مد میںایک ارب5کروڑ 43 لاکھ روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 14 کروڑ 83 لاکھ60ہزار روپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کسٹمز دستاویزات کے مطابق پریونٹیو کلکٹریٹ نے مالی سال 2016-17کے ابتدائی7 ماہ جولائی 2016 تا جنوری 2017کے دوران کسٹمزڈیوٹی ودیگرٹیکسوں کی مد میںمجموعی طور پر 77 ارب 2 کروڑ 95 لاکھ 20 ہزارروپے کی وصولیاں کیں جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 21 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار روپے، سیلزٹیکس کی مد میں 46 ارب 81 کروڑ 97 لاکھ 50 ہزارروپے، انکم ٹیکس کی مد میں 7 ارب 19 کروڑ 47 لاکھ روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 43 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزارروپے کی وصولیاں شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں