کاجو پستہ مونگ پھلی کی نئی کسٹمز ویلیوایشن جاری

بھارتی کاجو 4 ڈالر، پستہ 3.5 ڈالر، مڈغاسکرو چین سے درآمدہ مونگ پھلی کی ویلیو.85 ڈالرمقرر


Khususi Reporter February 05, 2017
مذکورہ اشیا کی درآمد پر اس نئی درآمدی ویلیو کے مطابق ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیے جائیں۔:فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چین اوربھارت سمیت دیگر ممالک سے کاجو، پستہ اورمونگ پھلی کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے تعین کے لیے نئی کسٹمز ویلیو ایشن جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیو ایشن کی جانب سے نئی کسٹمز رُولنگ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے درآمد کیے جانے والے کاجوکی درآمد ی ویلیو 4ڈالر فی کلوگرام جبکہ پستہ کی درآمد ی ویلیو ساڑھے 3 ڈالر فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے اور چین سے درآمدکی جانے والی مونگ پھلی کی درآمدی ویلیو ایک ڈالر فی کلوگرام تاہم بھارت اور مڈغاسکر سے درآمد کی جانے والی مونگ پھلی ان شیل کی درآمدی ویلیو 0.85ڈالر فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں بھارت اور مڈغاسکر سے درآمد کی جانے والی مونگ پھلی کرنل ایچ پی ایس کی درآمد ی ویلیو 0.90 ڈالر فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر حکام کی جانب سے تمام ماتحت اداروں سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشیا کی درآمد پر اس نئی درآمدی ویلیو کے مطابق ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیے جائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں