آئندہ مالی سال کے دوران دفاعی بجٹ میں اضافے کا اصولی فیصلہ

تجاویز پر غور کے لیے قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس 16 فروری کو طلب کر لیا گیا، سیکریٹری دفاع بریفنگ دیں گے


Numainda Express February 05, 2017
بجٹ میں اضافے کے لیے حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ہوگا، خواجہ آصف بھی شریک ہوں گے۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے ملکی سرحدوں کی موجودہ صورت حال، آپریشن ضرب عضب، موجودہ داخلی اور قومی سلامتی کی صورت حال کے پیش نظر آئندہ مالی سال2017-18 کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ہوگا۔

دفاعی بجٹ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس 16 فروری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی شریک ہوں گے۔ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وفاقی سیکریٹری دفاع آئندہ مالی سال کے دفاعی ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کو علاقائی سالمیت اور آزادی و خود مختاری کے تناظر میں نئے مالی سال میں متوقع دفاعی اخراجات سے آگاہ کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |