سڈنی ٹیسٹ سری لنکا 294 پر آئوٹ تھریمانے نروس نائنٹیز کا شکار
جے وردنے کی 3 برس بعد دیارغیر میں اولین نصف سنچری، برڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی پیس اٹیک نے پہلے ہی روز سری لنکن اننگز کے سامنے فل اسٹاپ لگا دیا۔
دن کے اختتام تک پوری ٹیم 294 رنز پر رخصت ہوگئی، ہنگامی طور پر ٹیم کا حصہ بننے والے لاہیروتھریمانے نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، مہیلا جے وردنے نے 72 رنز بنائے، جیکسن برڈ نے 4 اور مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق 6 روز قبل جب سری لنکا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا اس وقت لاہیرو تھریمانے رگاما کے خلاف ڈومیسٹک ون ڈے میچ سے لطف اندوز ہورہے تھے۔
مگرکمار سنگاکارا اور دیگر کھلاڑیوں کی انجریز کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں ہنگامی طور پر آسٹریلیا بھیجا گیا اور وہ چند روز میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے بعد میدان میں اترے، مگر قسمت کا عین وقت پر ساتھ چھوڑنے کی وجہ سے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سے محروم رہ گئے، ان کی عمدہ بیٹنگ سے سری لنکا گرین پچ پر خوفناک آسٹریلوی اٹیک کے سامنے دن کے اختتام تک ٹھہرنے میں کامیاب رہا۔ ابتدائی سیشن میں نوجوان فاسٹ بولر جیکسن برڈ نے اوپنر ڈیموتھ کرونا رتنے (5) اور تلکارتنے دلشان (34) کو شکار کیا۔
تیسری وکٹ 134 کے مجموعے پر گری جب کپتان مہیلا جے وردنے 72 رنز بناکرمچل اسٹارک کی گیند پر کلارک کا کیچ بن گئے، ان کو 4 رنز پر چانس بھی ملا جب سڈل کی گیند پر سیکنڈ سلپ میں موجود کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مائیک ہسی نے کیچ ڈراپ کردیا، یہ جے وردنے کی ملک سے باہر تین برس بعد پہلی ٹیسٹ ففٹی ہے، اس سے قبل انھوں نے آخری اوے ففٹی نومبر 2009 میں اسکور کی تھی، لاہیرو تھریمانے91 رنز پر ناتھن لیون کی گیند پر وارنر کا کیچ بنے، دن کے اختتام پر برڈ نے سورنگا لکمل (5) کو آئوٹ کرکے میزبان سائیڈ کی بیٹنگ کا 294 رنز پر اختتام کردیا۔