کیپ ٹائون ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے 169 رنز پر 4 اہم وکٹیں گنوا دیں

اب بھی 166رنز کا خسارہ، پروٹیز کو پہلی باری میں 302 کی سبقت حاصل ہوئی


Sports Desk January 04, 2013
کیپ ٹائون ٹیسٹ: کیویز کیخلاف جنوبی افریقی بیٹسمین روبن پیٹرسن کے کلین بولڈ ہونے کا منظر۔ فوٹو : اے ایف پی

کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے169 رنز پر 4 اہم وکٹیں گنوا دیں۔

اسے اب بھی 166 رنز کے خسارے کا سامنا ہے، پہلی اننگز میں 1 رن پر آئوٹ ہونے والے مارٹن گپٹل نے اس بار اسکورر کو زحمت دینا مناسب نہ سمجھا، کین ولیمسن کی اننگز 15 رنز تک محدود رہی،29 پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان برینڈن میک کولم نے برائونلی کے ساتھ89 رنز کی شراکت بنائی، میک کولم 51 کی اننگز کھیلنے کے بعد رخصت ہوئے۔

4

فلائن صرف 14 رنز پر آئوٹ ہو گئے، برائونلی 69 اور واٹلنگ 10 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، کیلس نے 2 جبکہ اسٹین اور روبن پیٹرسن نے 1،1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا، قبل ازیں جنوبی افریقہ نے8 وکٹ پر 347 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کی، الویرو پیٹرسن گذشتہ روز کے اسکور میں محض3 کا اضافہ کر کے 106 رنز پر چل دیے، ابراہم ڈی ویلیئرز نے 67 رنز کی اننگز کھیلی، بولٹ اور مارٹن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پروٹیز کو پہلی باری میں 302 رنز کی سبقت حاصل ہوئی، یاد رہے کہ کیوی ٹیم پہلی اننگز میں محض 45 رنز کی مہمان ثابت ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں