انٹرنیشنل امپائرز پینل پاکستانی ضمیر حیدر احسن اور شوزیب بھی شامل

بنگلہ دیش کے نادر شاہ اور شفیع الدولہ کی تقرری بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط


Sports Desk January 04, 2013
ایسوسی ایٹ و ایفی لیٹ امپائرز میں بھارتی نژاد امریکی سمیر بندیکر اور نمیبیا کے وینند لیو کو بھی شامل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئی سی سی نے 2013 کیلیے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں 5 نئے تھرڈ امپائرز کو شامل کرلیا ہے۔

جن میں بھارت کے شمس الدین بھی شامل ہیں، بنگلہ دیش کے فکسنگ میں مبینہ طورپر ملوث امپائر نادر شاہ اور شفیع الدولہ کے نام بھی موجود مگر ان کی تقرری بنگلہ دیشی بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگی، ان کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، انٹرنیشنل پینل میں پاکستان کے ضمیر حیدر اور احسن رضا کو آن فیلڈ جبکہ شوزیب رضا کو تھرڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹ و ایفی لیٹ امپائرز میں بھارتی نژاد امریکی سمیر بندیکر اور نمیبیا کے وینند لیو کو بھی شامل کیا گیا۔

5

دریں اثنا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی نئی کمیٹی نے فکسنگ الزامات کے شکار امپائر نادر شاہ اور شریف الدولہ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں، ان کی جانب سے رواں ماہ کے وسط تک رپورٹ جمع کیے جانے کا امکان ہے۔ ایڈہاک کمیٹی نے اس سے پہلے قائم کمیٹی کی جانب سے رپورٹ موصول نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں