ویمنز ہاکی واپڈا کے ہاتھوں سندھ 5 گول سے ناکام

ریلوے نے پنجاب کو5-1 سے شکست دے دی، پانچوں گول حنا کنول نے داغے

ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ریلوے کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فوٹو: فائل

ویمنز چیلنچ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ریلوے نے پنجاب کو 5-1 سے زیر کرلیا۔

پانچوں گول حنا گنول نے داغے،واپڈا کے ہاتھوں سندھ کی ٹیم 5-0 سے ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کے گرائونڈ نمبر دو پر جاری ایونٹ میں جمعرات کو پہلے میچ میں واپڈا نے سندھ کو 5-0 سے آئوٹ کلاس کردیا، عقیلہ نسیم نے 3 جبکہ عائشہ بشیر نے دو گول اسکور کیے، عقیلہ نے میچ کے 55،62 اور 66 ویں منٹ جبکہ عائشہ نے 17اور 59 ویں منٹ میں گیند کو گول پوسٹ میں پھینکا۔ دوسرے میچ میں ریلوے نے حنا کنول کے 5 گولز کی بدولت پنجاب 5-1 سے ہرا دیا، حنا نے میچ کے تیسرے،20،21،27 اور 58 ویں منٹ میں گول کیے۔




پنجاب کا واحد گول مریم منشاء نے 31 ویں منٹ میں بنایا۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ریلوے کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اس نے 4 مقابلوں میں سے دو جیتے، ایک میں شکست ہوئی اور ایک برابر رہا۔ واپڈا 3 میں سے2 میچز جیت کر اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسری بہترین ٹیم ہے۔

آرمی 3 میچ کھیل کر 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پنجاب اتنے ہی مقابلوں میں 2 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے نمبر پر ہے، سندھ کو اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعے کو مزید دو میچز ہونگے، پہلا پنجاب اور سندھ کے مابین دوپہر ساڑھے 11 بجے جبکہ دوسرا واپڈا اور آرمی کے درمیان ایک بجے دن کھیلا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story