کراچی ترقی نہیں کرتا توملک آگے نہیں بڑھتا گورنرسندھ

ماضی میں 10 منٹ میں کراچی بند ہوجاتا تھا، جلاؤ گھیراؤ اورہڑتال شہر کی پہچان بن گئے تھے، گورنرسندھ محمد زبیر


ویب ڈیسک February 05, 2017
3 سال کے پہلے پاکستان اور اب کے پاکستان بہت فرق ہے،گورنرسندھ فوٹو:فائل

گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور جب شہر ترقی نہیں کرتا تو ملک آگے نہیں بڑھتا ہے۔

گورنر سندھ محمد زبیرعمر نے نجی یونیورسٹی کے کا نووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی خبریں کراچی کے کاروبار کے لئے اچھی نہیں، ماضی میں 10 منٹ میں کراچی بند ہوجاتا تھا، جلاؤ گھیراؤ اورہڑتال شہر کی پہچان بن گئے تھے اورخراب حالات کی وجہ سے سرمایہ کاری آنا رک گئی تھی، سرمایہ کار صرف یہ پوچھتا ہے کہ حالات کتنے پر امن ہیں کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور کراچی ترقی نہیں کرتا تو ملک آگے نہیں بڑھتا ہے جب کہ 3 سال کے پہلے پاکستان اور اب کے پاکستان بہت فرق ہے۔

گورنرسندھ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ضروری ہے، ہم لڑجھگڑکر مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتے،کشمیر کا مسئلہ تمام پاکستانیوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جب کہ مذاکرات سے مسائل کا حل پاکستان اوربھارت کے عوام کے لیے بہتر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |