نوازشریف کو غیرجمہوری طریقے سے نکالنے کی کوشش عوام قبول نہیں کریں گے راناثنااللہ

نوازشریف مقبول اور جمہوری لیڈر ہیں اورعوام کو موقع ملا تو انہوں نے دوبارہ نوازشریف کو ہی منتخب کیا، راناثنااللہ

دھرنا سیاست کا مقصد نوازشریف کووزیراعظم ہاؤس سے نکالنا تھا، صوبائی وزیرقانون : فوٹو : فائل۔

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عوام کو جب دوبارہ موقع ملا تو انہوں نے نوازشریف کو ہی منتخب کیا اور اب بھی وہ انہیں غیرجمہوری طریقے سے نکالنے کی کوشش قبول نہیں کریں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دھرنا سیاست کا مقصد نوازشریف کووزیراعظم ہاؤس سے نکالنا تھا، نوازشریف کو پہلے بھی عوام سے الگ کرنےکی کوشش کی گئی لیکن وہ مقبول اور جمہوری لیڈر ہیں اور عوام کو جب دوبارہ موقع ملا تو انہوں نے نوازشریف کو ہی موقع دیا جب کہ انہیں غیرجمہوری طریقےسےنکالنے کی کوشش عوام قبول نہیں کریں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: لال حویلی اور بنی گالا سے تابوت نکلیں گے

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف باتیں کرکے خود اپنا جنازہ نکال رہے ہیں جب کہ راولپنڈی کے نجومی شیخ رشید بھی فال نکالتے رہتے ہیں، وہ کہتے تھے کہ 2016 میں انتخابات ہوں گے لیکن ان کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی اب وہ اور ان کے ساتھی تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آئے گا اور نوازشریف کے خلاف آئے گا یہ کہنا عدالت پر حملہ اور توہین کے مترادف ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک انصاف کے لوگ شیطان صفت اور جھوٹے الزام لگاتے ہیں
Load Next Story