بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی سلیم شہزاد کا وطن واپس آنے کا اعلان

فاروق ستار کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے، سلیم شہزاد


ویب ڈیسک February 05, 2017
فاروق ستار کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے، سلیم شہزاد۔ فوٹو : فائل

لاہور: بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی سلیم شہزاد نے وطن واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھی سلیم شہزاد نے وطن واپس آنے کا اعلان کردیا، نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے جب کہ وطن واپس آکر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔