تیسرا ون ڈے نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے مات دے دی

کینگروز جوابی اننگز میں 257 پر آل آؤٹ ہوگئے۔


Sports Desk February 05, 2017
کینگروز جوابی اننگز میں 257 پر آل آؤٹ ہوگئے ۔ فوٹو اے ایف پی

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 24رنز سے مات دیکر سیریز جیت لی جس کا فائدہ انھیں آئی سی سی رینکنگ میں بھارت کی جگہ تیسری پوزیشن پر ترقی کی صورت بھی مل گیا۔

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 281رنز جوڑے، روس ٹیلر نے 107 کی اننگز کھیلی، اس میں 13چوکے شامل رہے، ڈین برونلی 63رنز بناکر میدان بدر ہوئے، جیمز فالکنر نے 5 وکٹیں اپنے نام کیں، کینگروز جوابی اننگز میں 257 پر آل آؤٹ ہوگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آئی سی سی کی نئی ون ڈے فہرست میں آسٹریلیا بدستورپہلے نمبر پربراجمان

آرون فنچ 56 اور ٹریوس ہیڈ کی 53 رنز کی کاوشیں رائیگاں گئیں، ٹرینٹ بولٹ نے مہمان بیٹسمینوں کے ہوش اڑاتے ہوئے 33رنز کے عوض 6 شکار کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔