فری کک پر 27 واں گول لیونل میسی نے ایک اور کلب ریکارڈ برابر کردیا

بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر فائز ہے۔


Sports Desk February 05, 2017
بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر فائز ہے ۔ فوٹو : فائل

اسپینش فٹبال لیگ میں لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈ برابر کردیا۔

ایتھلیٹک بلباؤ کیخلاف بارسلونا کی 0-3 سے کامیابی میں ارجنٹائنی اسٹرائیکر نے گول داغ کر کلب ریکارڈ برابر کرلیا، یہ فری کک پر کلب کیلیے ان کا 27واں گول شمار ہوا، ان سے قبل سابق ڈچ فٹبالر رونالڈ کوئیمین بھی اسی انداز میں بارسلونا کیلیے تمام ایونٹس میں اتنی ہی بار گیند کو جال میں پہنچاچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :لیونل میسی کے مجسمے کے دو ٹکڑے

بارسلونا کیلیے پیکو السیسار اور الیکس ویڈال نے بھی ایک ایک گول بنایا، بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر فائز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔