بھارتی ٹیم کے میڈیا منیجر ایشانت اروڑا سابق چیف انوراگ ٹھاکرکے’ مخبر‘ نکلے

ایشانت اروڑا نے مخبری کے حوالے سے الزامات کی تردید کی ہے۔


Sports Desk February 05, 2017
ایشانت اروڑا نے مخبری کے حوالے سے الزامات کی تردید کی ہے ۔ فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہی میڈیا منیجر ایشانت اروڑا پراہم معلومات افشا کرنے کا الزام عائد کردیا ہے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشانت کے بدستور معزول بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر سے رابطہ ہے اور وہ ان کے لیے کھلاڑیوں کی مخبری بھی کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے 2 سینئر کھلاڑیوں نے بی سی سی آئی کے حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میڈیا منیجر ہمارے لیے چیزوں کو آسان کرنے کے لیے موجود ہے یا پھر وہ ہمیں ہی پریشان کرنے پر مامور ہیں، اس وقت کھلاڑیوں میں عدم اعتماد کی فضا ہے کہ کون اندر کی خبریں بیرونی دنیا میں لیک کررہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :میانداد نے انوراگ کو اینٹ کا جواب پتھرسے دے دیا

کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میڈیا منیجر اروڑا ہرجگہ پر موجود ہوتے اور وہی ساری باتیں باہر پہنچاتے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اروڑا بدستور انوراگ ٹھاکر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہینڈل کررہے ہیں۔ دوسری جانب ایشانت اروڑا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔