انجیلو میتھیوز آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچز سے باہر

انجیلو میتھیوز ٹخنے کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے


Sports Desk February 05, 2017
انجیلو میتھیوز ٹخنے کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI:

سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز ٹخنے کی انجری سے دوچار ہونے پر آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچز سے باہر ہوگئے۔


سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز ٹخنے کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے ٹوئنٹی 20 ٹور سے بھی باہر ہوگئے ہیں، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میں میچ وننگ پرفارمنس پیش کرنے کے دوران اس تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں، اس وقت بھی ان کے بغیر ہی ٹیم جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کھیل رہی جس میں اسے مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز رواں ماہ ہی شیڈول ہے، جس کیلیے میتھیوز کی جگہ قائم قام کپتان کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔