شہزادہ چارلس نے راحت فتح علی کو ’’برٹش ایشین ٹرسٹ‘‘ کا سفیر مقرر کردیا

راحت فتح علی نے’’تیرے بن نہیں لگدا دل‘‘ گیت گا کرتقریب کو چار چاند لگا دیئے


ویب ڈیسک February 05, 2017
راحت فتح علی نے ’’تیرے بن نہیں لگدا دل‘‘ گیت گا کرتقریب کو چار چاند لگا دیئے، فوٹو:بشکریہ ٹوئٹر

برطانوی شہزادہ چارلس نے گلوکار راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر برائے ''چیریٹی'' مقرر کردیا۔

برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے چوتھے سالانہ عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں شہزادہ چارلس نے بھی شرکت کی جب کہ راحت فتح علی نے مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کے گیت''تیرے بن نہیں لگدا دل'' پر شاندار پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔



اس موقع پر شہزادہ چارلس نے راحت فتح علی کے فن موسیقی کو سراہتے ہوئے انہیں برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر برائے ''چیریٹی'' بنانے کا اعلان کیا جب کہ راحت فتح علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ چارلس سے ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |