یوراج پر فلم کیلیے ادارکار رنبیرکپور سے رابطہ
یوراج سنگھ خود اپنا کردار اکشے کمار کو ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
مہندرا سنگھ دھونی کے بعد اب بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ پر بھی فلم بنے گی، اس سلسلے میں اداکار رنبیر کپور سے یوراج سنگھ کا کردار نبھانے کیلیے رابطہ کیا گیا ہے۔
آل راؤنڈرنے اپنی زندگی میں مختلف اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا، وہ کینسر کے مرض میں بھی مبتلا رہے، ان کی کہانی میں ایسا مصالحہ موجود ہے جس پر فلم بنائی جاسکے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا کردار ادا کرنے کیلیے رنبیر کپور کا نام سامنے آیا ہے، انھیں اس حوالے سے باقاعدہ آفر بھی کردی گئی جس میں انھوں نے دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :یوراج بھارتی کنگ آف سکسز بن گئے
رنبیر کپور کے نزدیکی ذرائع کا کہنا ہے کہ میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ رنبیر کو ایسی آفرز موصول ہوئی ہیں مگر انھوں نے ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا اب دیکھتے ہیں کہ وہ آگے اس بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوراج سنگھ خود اپنا کردار اکشے کمار کو ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔