افغانستان میں شدید برف باری کے باعث 54 افراد ہلاک

برفباری سے سب سے زیادہ صوبہ بدخشاں متاثرہوا جہاں خواتیں اور بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے، حکام


ویب ڈیسک February 05, 2017
بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور سڑکوں کی بندش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے،حکام فوٹو:اے ایف پی

افغانستان کے طول و عرض میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید برفباری کے باعث مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے 22 صوبوں میں شدید برفباری اور اس کے نتیجے میں تودے گرنے جیسے مختلف واقعات میں 54 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں جب کہ وزارت قدرتی آفات کے ترجمان محمد عمر محمدی کا کہنا ہے کہ شدید برفباری اور تودے گرنے کے باعث سب سے زیادہ وسطی اور شمال مشرقی صوبے متاثر ہوئے جہاں اب تک 54 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں تاہم بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور سڑکوں کی بندش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے اور ہلاکتوں میں بھی مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ صوبہ بدخشاں متاثر ہوا جہاں رات کے اندھیرے میں برفانی تودہ گرنے سے کئی مکانات دب گئے جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع صوبہ پروان میں برفانی تودے تلے دب کر 16 افراد ہلاک ہوئے جب کہ صوبہ ساری ہل کے ضلع بلخاب میں 5 افراد ہلاک اور 70 کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |