قطرایئرویز نے طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ بنا لیا

اس سے قبل یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس کو حاصل تھا


ویب ڈیسک February 05, 2017
قطر ایئرویز کے طیارے نے دوحا سے آکلینڈ کا سفر 17 گھنٹے اور 40 منٹ میں طے کیا۔ فوٹو:فائل

قطر ایئرویز نے دنیا کی طویل ترین پرواز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر ایئرویز کی فلائٹ کیو آر921 نے اپنی پہلی ہی پرواز میں دوحا سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ تک بغیر کسی مقام پر رکے طویل ترین سفر طے کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنالیا جب کہ اس سے قبل یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس کو حاصل تھا۔

قطر ایئرویز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پرواز کیو آر 921 نے اپنی افتتاحی پرواز میں دوحا سے آکلینڈ تک کا 14 ہزار 535 کلومیٹر کا سفر 17 گھنٹے اور40 منٹ میں طے کیا جب کہ اس سے قبل ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 449 نے گزشتہ سال دبئی سے آکلینڈ تک کا 14 ہزار 200 کلو میٹر کا سفر 17 گھنٹے اور 25 منٹ میں طے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں