الیکشن کمیشنانتخابی نشان کتاب سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ

نشان کوقرآن سے مماثلت نہیں دی،ایم ایم اے،بیلٹ پیپرپرکھول کر شائع کی جائے،سیاسی جماعتیں


Numainda Express January 04, 2013
نشان کوقرآن سے مماثلت نہیں دی،ایم ایم اے،بیلٹ پیپر پر کھول کر شائع کی جائے،سیاسی جماعتیں . فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے کتاب کے انتخابی نشان کو بیلٹ پیپر پرکھول کر شائع کرنیکی سیاسی جماعتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

متحدہ مجلس عمل کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اختیار کیا کہ ماضی میں متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کے دوران کبھی کتاب کے نشان کو قرآن پاک سے مماثلت نہیں دی اور نہ ہی عوام کوکہاکہ مجلس عمل کے نشان کو ووٹ دینا قرآن پاک کو ووٹ دینے کے مترادف ہوگا۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے اعتراض بغیرکسی ثبوت کے ہے لہٰذا ماضی کی طرح کتاب کے نشان کو بند شکل میں ہی برقرار رکھا جائے۔

02

سیاسی جماعتوں نے اعتراض کیا تھا کہ مجلس عمل کے امیدوارکتاب کے انتخابی نشان کوقرآن پاک سے مماثلت دیتے ہیں لہٰذا کتاب کے نشان کوکھول کربیلٹ پیپر پرشائع کیا جائے اورکتاب پر اے بی سی یا حرورف تجہی لکھے جائیں تاکہ قرآن پاک سے تشبہہ نہ دی جا سکے۔کمیشن نے ترازو کے انتخابی نشان کیلیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پرمزید سماعت 11جنوی تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں