آزادی کشمیر کے موضوع پر فلم ’’آزادی‘‘ کا ٹریلر جاری
فلم کی کہانی اپنا سب کچھ کشمیر کی آزادی کیلیے قربان کرنیوالے نوجوان کے گرد گھومتی ہے
آزادی کشمیرکے موضوع پرفلم ''آزادی'' کا ٹریلر گزشتہ روز یوم کشمیر کے موقع پر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم ''آزادی'' کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنا سب کچھ کشمیر کی آزادی کے لیے قربان کردیتا ہے اور اس کے نظریے سے متاثر نوجوان اس مشن کو آگے لے کر بڑھتے ہیں۔ فلم کی ہدایات عمران ملک نے دی ہے اور تحریر بھی کیا ہے جب کہ اس کی کاسٹ میں ندیم بیگ، معمر رانا اور سونیا حسین شامل ہیں۔
ہدایتکار عمران ملک نے کہا ہے کہ فلم میں حب الوطنی، ایک طاقتور محبت کی کہانی، کچھ ایکشن مناظر جیسے عناصر شامل ہیں، یہ ایسی فلم ہے جو اس سے پہلے کبھی پاکستان میں بڑے پردے کی زینت نہیں بنی۔
اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ فلم میں خواتین کی ترقی کا بھی مضبوط پیغام دیا گیا ہے اور میں نے زارا کا کردار ادا کیا جو ایک خودمختار صحافی ہے فلم میں راحت فتح علی خان، قرۃ العین بلوچ اور شفقت امان علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اسے رواں سال نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔