حکومت طاہرالقادری کولانگ مارچ سے نہیں روکے گیرحمن ملک

متحدہ سے اتحادبرقراررہے گا،وفاقی وزیرداخلہ،گورنر سندھ سے ملاقات، صدر کا پیغام پہنچایا


Staff Reporter January 04, 2013
جھوٹے کامنہ کالا، الطاف حسین سے ملاقات مثبت رہی،جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ،انٹرویو۔ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے جلسے کے اختتام پرعائشہ منزل پرہونے والے دھماکے کے بعداسلام آباد میں بھی دہشت گردی کے خدشات پیداہوئے ہیں تاہم حکومت طاہر القادری کولانگ مارچ اورجلسے سے نہیں روکے گی۔

لانگ مارچ کو اسلام آبادمیں خوش آمدیدکہیں گے،حکومت لانگ مارچ کے شرکاکومکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے درمیان اتحادبرقراررہے گا۔رحمٰن ملک نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے گورنرہاؤس میں ملاقات کی جس میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے تعلقات،کراچی میں امن وامان سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال ہوا،رحمٰن ملک نے گورنرسندھ کو صدر مملکت کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

04

دریں اثنااین این آئی کے مطابق رحمٰن ملک نے اپنے ایک انٹرویومیںکہاکہ جھوٹ بولنے والوں کامنہ کالا ہوگا،الطاف حسین سے ملاقات مثبت اورمفیدرہی ،افواہیں پھیلانے والوںکومنہ کی کھانی پڑے گی،کسی کوجمہوریت پٹڑی سے اتارنے نہیں دیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں