شاہ زیب کے قاتل پکڑنے کیلیے پولیس کو5دن کی مہلت

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کا نوٹس لے لیا


Staff Reporter January 04, 2013
ایف آئی اے سے معاونت کی ہدایت،آئی جی نے گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دیدی۔ فوٹو: فائل

گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی کے بیٹے شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کو 5 دن کی مہلت دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ڈی ایس پی اورنگزیب کے جواں سال بیٹے شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو پولیس گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ، پولیس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس کو بااثر شخصیات کے بیٹوں کو گرفتار کرنے کے لیے5 دن کی مہلت دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

05

ان ہدایات کے بعد آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ڈی آئی جی ساؤتھ شاہد حیات کی سربراہی میں اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انھیں ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکرنے کا ٹاسک دیا ہے، ذرائع کے مطابق کمیٹی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں