سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت آج بھی نہیں ہوئی
پاناما کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی دستیابی سے مشروط تھی
جسٹس عظمیت سعید شیخ کی بیماری کے باعث سپریم کورٹ میں پیر کے روز بھی پاناما کیس کی سماعت نہیں ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی بیماری کے باعث سپریم کورٹ میں آج پاناما لیکس کیس کی سماعت نہیں ہو ئی۔ آج سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی دستیابی سے مشروط تھی تاہم دل کے عارضے میں مبتلا جسٹس عظمت گزشتہ روز ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے اور انہیں معالجین نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: جسٹس عظمت سعید شیخ اسپتال سے گھر منتقل
واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ کر رہا ہے تاہم گزشتہ ہفتے جسٹس عظمیت سعید شیخ دل کے عارضے کے باعث اسپتال منتقل ہوئے تھے جہاں ان کے دل کا آپریشن بھی ہوا ہے۔