تیمور قتل کیس پولیس اہلکار کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

عدالت نے پولیس اہلکار سمیع اللہ کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک February 06, 2017
چند روز قبل پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان تیمور جاں بحق ہو گیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

آئی ٹین کے علاقے میں ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں ناکے پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پولیس کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کے اہلخانہ کا احتجاج

دوسری جانب فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دوسرے پولیس اہلکار طارق نے بھی گرفتاری دے دی ہے اور ان کا بیان قلمبند کرنے اور 48 گھنٹے کا قانونی وقت پورا ہونے کے بعد انہیں بھی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں