لانگ مارچ سے انتخابات کا التوا پاگل پن ہوگا فضل الرحمن

حکمرانوں کو صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے، ملک کی پرواہ نہیں، تقریب سے خطاب


Numainda Express January 04, 2013
گلستان،جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام شیخ الہند کانفرنس سے فضل الرحمن خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

DUBAI: جمعیت علماء اسلام کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام خارجہ وداخلہ پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر خطرات کا سامنا ہے ۔

اگر تمام قوتوں نے حالات کی بہتری کیلیے کام نہ کیا تو مسئلہ خطرناک رخ کی طرف جاسکتا ہے۔ گلستان میں شیخ الہند کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوںکی وجہ سے ملک کے حالات تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور اس وقت باجوڑ سے لیکر کراچی تک بدامنی کا دور دورہ ہے کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے جبکہ حکمرانوںکو صرف اپنی حکومت بچانے کی فکر ہے انہیں ملک بچانے سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

08

انھوں نے کہا کہ کسی کے کہنے یا لانگ مارچ کو انتخابات کے التوا کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے ایسی کوئی بھی کوشش پاگل پن ہوگا اور اس کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیںکیونکہ الیکشن ہی قومی وحدت کی ایک راہ ہے جس پر تقریباً تمام بڑی جماعتیں متفق ہیں، طاہرالقادری معلوم نہیں کس کے ایجنڈے کے تحت ملک میں الیکشن کو موخر کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں