وزیراعظم نوازشریف کا آرڈیننس فیکٹری میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح
پاکستان آرڈیننس فیکٹری اپ گریڈیشن کے بعد دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والا جنوبی ایشیا کی سب سے بڑا ادارہ بن گیا ہے
براس مل فیکٹری کی اپ گریڈیشن کے لئے وزیراعظم نوازشریف واہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمرحیات نے ان کا استقبال کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا ہے وزیراعظم پی او ایف واہ میں براس مل کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے لئے پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چئیرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ
اس موقع پر وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیرداخلہ چوہدری نثار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ پی او ایف مسلح افواج کے اسلحے کی ضروریات پوری کرنے والا واحد مقامی صنعتی یونٹ ہے جب کہ پی او ایف واہ اہداف سے بڑھ کر پیداوار دے رہی ہے اور اپ گریڈیشن کے بعد دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والا جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ بن گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت اب 8 ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار میٹرک ٹن ہوگی۔