امریکی شہریوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار جج اور عدالتی نظام ہوگا ڈونلڈ ٹرمپ

عدالتیں امریکا آنے والوں کی جانچ پڑتال کا نظام مشکل بنا رہی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک February 06, 2017
ٹرمپ نے ریاست کیلی فورنیا کے وفاقی فنڈز روکنے کی دھمکی بھی دے دی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر اپنی توپوں کا رخ عدلیہ کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی شہریوں کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار فیصلہ دینے والا جج اور عدالتی نظام ہو گا۔

امریکی عدالت کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی بحال کرنے کی اپیل مسترد ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹرمپ نےجج کو نشانے پر رکھ لیا اورٹوئٹس میں کہا یقین نہیں آتا کہ ایک جج ملک کو خطرے سے دوچار کر سکتا ہے، عدالتیں امریکا آنے والوں کی جانچ پڑتال کا نظام مشکل بنا رہی ہیں، اگرکوئی پیش آیا تو اس کے ذمہ دار جج اور عدالتی نظام ہو گا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مسلم ممالک پر لگائی گئی پابندی بحال کرنے کی اپیل مسترد



دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد امریکا میں تارکین وطن کی آمد جاری ہے، عدالت کی جانب سے ہوم لینڈ سکیورٹی کو امریکا آنے والوں کی بہت احتیاط سے جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں ریاست کیلی فورنیا کی انتظامیہ پر غصہ نکالتے ہوئے انہیں تارکین وطن کی آمد نہ روکنے پر وفاقی فنڈز نہ دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹرمپ نے مسلم ممالک پر لگائی گئی سفری پابندی کے احکامات واپس لے لئے

کیلی فورنیا کے سینیٹرز نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے صدارتی احکامات کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کیا تھا اور پناہ گزینوں کو ریاست بھر میں پناہ دینے کے لئے سینیٹ میں کام تیز بھی کر دیا تھا۔

امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ٹرمپ کی صاف گوئی کو پسند کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |