تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعیناتی کی مثال نہیںسیکریٹری دفاع

غیرملکی مبصرزخمی ہوگیاتوالیکشن سے بڑی خبربن جائیگی،محفوظ علاقوں میں جانے دیا جائے

الیکشن کمیشن نے جس قسم کا تعاون مانگا،فراہم کیا جائیگا،آصف یاسین کی گفتگو۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تجویز دی ہے کہ عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کی غیرمعمولی تعداد کو آنے کی اجازت دینے سے متعلق سنجیدہ غور کیا جائے اور جن مبصرین کو آنے کی اجازت دی جائے۔

ان کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کو صرف محفوظ علاقوں کے دورے کرنے کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی غیر ملکی پاکستان میں زخمی بھی ہو گیا تو یہ صاف شفاف انتخابات سے بڑی خبر بن جائیگی ۔ چیف سیکریٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے بتایا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے کم واقعات ہوئے، صوبہ بھر میں فوج تعینات کرنے کی ضرورت نہیں ، امیدواروں کو اس بات پر پابند بنایا جائے کہ سیکیورٹی گارڈ رجسٹرڈ کمپنیوں کے ہوں اورگارڈ ہوں غنڈے نہیں ہونے چاہئیں، گارڈ پنجاب کے قومی رضا کاروں سے لئے جا سکتے ہیں۔




دریں اثناء میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرنیکی مثال نہیں ، 80ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر ایک لاکھ 60 ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنا ممکن نہیں تاہم الیکشن کمیشن نے جس قسم کے تعاون کیلیے کہا ، فراہم کیا جائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story