بیٹسمین نے آؤٹ ہونے پر فیلڈر کو قتل کر دیا
بیٹسمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب اس پر غیرارادی قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا
بنگلہ دیش میں بیٹسمین نے آؤٹ ہونے پر غصے میں فیلڈر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق چٹاگانگ میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمین نے اسٹمپڈ یا بولڈ آؤٹ ہونے پر غضب ناک ہو کر وکٹ اکھاڑ کر پھینکی جو قریب کھڑے 14 سالہ فیصل حسین کی گردن اور سر پر لگی اور وہ وہیں گر گیا، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ بیٹسمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب اس پر غیرارادی قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سر میں گیند لگنے سے زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوزدم توڑ گئے
بنگلہ دیش میں کھیلوں کو بہت سنجیدہ لیا جاتا ہے، خصوصا کرکٹ میں لڑائی جھگڑے عام ہیں، گزشتہ سال ڈھاکہ میں ہونے والے ایک میچ میں نو بال دینے پر فیلڈر نے امپائر پر طنز کیا تو بیٹسمین نے طیش میں آ کر سٹمپ اکھاڑ کر 16سالہ کرکٹر کو پیٹا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔