افغان گلوکارہ کا پہلا نغمہ یوٹیوب پر ایک لاکھ مرتبہ دیکھا گیا

لمبا چرمی کوٹ، مغربی جینز اور اسکارف! اسے قوم کی پہلی نغمہ ساز ہونے کا اعزاز حاصل ہے


AFP January 04, 2013
لمبا چرمی کوٹ، مغربی جینز اور اسکارف! اسے قوم کی پہلی نغمہ ساز ہونے کا اعزاز حاصل ہے فوٹو: فائل

افغانستان کی نئی شناخت بن کر ابھرنے والی سوسان فیروز کا حلیہ بھی افغانستان میں پھرتی کئی ماڈرن خواتین ہی کی طرح ہے۔

لمبا چرمی کوٹ، مغربی جینز اور اسکارف! اسے قوم کی پہلی نغمہ ساز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اسکے نغموں میں افغان عورت کی حالت زار کی منظر کشی ہے۔ یاد رہے کہ عشروں سے سپر پاورز کی چیرہ دستیوں کا شکار افغانستان میں عورتوں کو آبروریزی، سفاکی اور استحصال جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

23 سالہ سوسان فیروز کا کہنا ہے کہ میرے نغموں میں افغان عورت کی مجبوری، غربت اور جنگ سے تباہی کا دکھ ہے۔ وہ ان دنوں اپنے پہلے البم کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس البم میں اس کی کابل میں امریکی ایمبیسی میں دی گئی پرفارمنس بھی شامل ہے۔ پناہ گزینی کی اذیتوں پر مشتمل اسکا پہلا نغمہ 'ہمارے پڑوسی' یو ٹیوب پر تقریباً ایک لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |