سری لنکن سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے مواخذے کوغیر قانونی قرار دیدیا

سری لنکاکی پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی نے 54سالہ چیف جسٹس کودسمبر میں پیشہ ورانہ امورکی ناکامی کاقصوروارٹھہرایا تھا


AFP/News Agencies January 04, 2013
سری لنکاکی پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی نے 54سالہ چیف جسٹس کودسمبر میں پیشہ ورانہ امورکی صحیح طور پر انجام دہی میںناکامی کاقصوروارٹھہرایا تھا فوٹو: فائل

DASKA: سری لنکاکی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ملک کی اعلیٰ جج پہلی خاتون چیف جسٹس شیرانی بندرانائیکے کے مواخذے کی کوشش غیرقانونی ہے۔

اس مقدمے کی کارروائی سے منسلک ایک وکیل نے نام ظاہرنہ کرنیکی شرط پر اے ایف پی کو بتایاکہ سپریم کورٹ نے اپنی رولنگ میںک ہا ہے کہ سلیکٹ کمیٹی کویہ قانونی اختیارحاصل نہیں کہ وہ کسی کوقصوروارٹھہرائے یا ایسا فیصلہ کرے جس سے ایک جج کے حقوق متاثرہوتے ہوں۔ سری لنکاکی پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی نے 54سالہ چیف جسٹس کودسمبر میں پیشہ ورانہ امورکی صحیح طور پر انجام دہی میںناکامی کاقصوروارٹھہرایا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس کارروائی کوغیرقانونی قراردیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |