موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔


Staff Reporter/Express Desk January 04, 2013
محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے احکامات ملنے کے بعد سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر آئندہ انتخابات تک پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد کی جانے والی پابندی3 جنوری کی رات بارہ بجے ختم ہوگئی واضح رہے کہ نیوایئر نائٹ اور چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے 31 دسمبر 2012 کی شام 5 بجے سے 3 جنوری کی رات 12 بجے تک عائد کی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں