پاکستان میں فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش پر پابندی
فلم ’’رئیس‘‘ میں اسلام کا حقیقی چہرہ نہیں دکھایا گیا اور غلط تاثر پیش کیا گیا ہے، سنسر بورڈ کا اعتراض
پاکستان سنسر بورڈ نے ''رئیس'' کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے سینما گھروں میں فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سنسر بورڈ ممبران نے فلم کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا کہ ''رئیس'' میں اسلام کا حقیقی چہرہ نہیں دکھایا گیا اور مسلمانوں کے بارے میں غلط تاثر پیش کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ اور ماہرہ کی دلچسپ کیمسٹری
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنسر بورڈ نے فلم کا جائزہ لینے کے بعد وفاقی وزارت اطلاعات کو خط لکھا تھا، جس کی روشنی میں وزارت اطلاعات نے ''رئیس'' کو نمائش کے لیے غیر موزوں قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان فلم کے تقسیم کار ادارے نے بھی تصدیق کی ہے کہ مرکزی سنسر بورڈ نے فلم کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : رئیس کی پاکستان میں نمائش کا امکان
واضح رہے کہ بھارتی فلم رئیس میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں جب کہ فلم کو سندھ اور پنجاب کے سنسربورڈز نے سرٹیفکیٹ جاری کردیے تھے تاہم سینٹرل سنسر بورڈ نے اس فلم کی نمائش کے لیے سنسر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا تھا۔