الیسٹر کک انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی 

یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میرے لیے یہ درست اور ٹیم کیلئے بروقت فیصلہ ہے،الیسٹر کک

یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میرے لیے یہ درست اور ٹیم کیلئے بروقت فیصلہ ہے،الیسٹر کک . فوٹو فائل

الیسٹر کک انگلش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے انہوں نے 2012 سے ریکارڈ 59میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی جب کہ 2013اور 2015 ایشز سیریز کے فاتح انگلش اسکواڈ کے قائد بھی وہ ہی تھے اور 11ہزار 57 رنز کے ساتھ انگینڈ کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں۔

الیسٹر کک نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میرے لیے یہ درست اور ٹیم کیلئے بروقت فیصلہ ہے، انگلینڈ کی طرف سے کھیلنا ہمیشہ میری ترجیح رہی ہے، ایک ٹیسٹ پلیئر کے طور پر انگلینڈ کی طرف سے اپنا کیریئر جاری رکھنا چاہوں گا اور نئے کپتان کو میری بھرپور حمایت حاصل ہو گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :چیپل کا بھی کک کو کپتانی سے رخصت کا مشورہ

سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کیلئے کھیلنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے اور مجھے امید ہے کہ میں انگلینڈ کیلئے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہوں گا۔ انگلینڈ کی قیادت کیلئے جوئے روٹ مضبوط ترین امیدوار ہیں جب کہ بین اسٹوکس بھی اس فہرست میں موجود ہیں۔ انگلش ٹیم کے بھارت سے ہارنے کے بعد الیسٹر کک کی کپتانی کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری تھیں۔
Load Next Story