سرکوزی پرقذافی سے 5 کروڑ یورو لینے کاالزام

2006-07 میں رقم سے انتخابی مہم چلائی، بعد میں بھی طرابلس مہربان رہا


Online January 04, 2013
تحریری ثبوت ہیں، تقی الدین کا جج کے روبرو بیان، ترجمان کی تردید۔ فوٹو: فائل

فرانس کے ایک جج کو بتایا گیا ہے کہ سابق صدر نیکولا سرکوزی نے لیبیا کے مقتول صدر معمرقذافی سے 5 کرورڑ یورو سے زیادہ رقم وصول کی تھی۔

لبنان سے تعلق رکھنے والی ایک کاروباری شخصیت زیاد تقی الدین نے فرانس کے ایک تفتیشی جج کو بتایا ہے کہ کرنل قذافی اور ان کے ایک بیٹے نے غیر قانونی طور پر نیکولا سرکوزی کو 5 کروڑ یورو سے زیادہ رقم منتقل کی تھی اور ان کے پاس اس کے تحریری ثبوت موجود ہیں۔

02

برطانوی روزنامے انڈی پینڈنٹ میں جمعرات کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق نیکولا سرکوزی نے 2006 اور 2007 میں اس رقم سے صدارتی انتخاب کی پہلی مہم چلائی تھی، ان پر بعد میں بھی طرابلس کی نوازشات کا سلسلہ جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |