قومی اسمبلی میں کشمیریوں کے حق خوداردایت کی قرارداد منظور

مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری اورانسانی حقوق کے اداروں کی مسلسل خاموشی حیران کن اور افسوس ناک ہے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک February 06, 2017
مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری اورانسانی حقوق کے اداروں کی مسلسل خاموشی حیران کن اور افسوس ناک ہے، قرارداد کا متن، فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی جس میں بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کے دعوے کو مسترد کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی گئی۔ قرارداد کے متن میں بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایوان بھارت کی جانب سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کی مذمت کرتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان مظلوم کشمیریوں کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت

قرارداد میں عالمی مبصرین سے مقبوضہ کشمیر کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوائی جائے جو ان کا بنیادی حق ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری اورانسانی حقوق کے اداروں کی مسلسل خاموشی حیران کن اور افسوس ناک ہے۔ ایوان نے قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ جاری

دوسری جانب قومی اسمبلی نے فوجداری قوانین میں ترمیم کے بل کی بھی منظوری دے دی جب کہ غلط معلومات، جبری شادی اور بے گناہ کو قتل کرنے ، چائلڈ لیبر، فرقہ واریت یا مذہبی فسادات کے جرائم پر بھی سزاوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں