صنعتی شعبہ معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے شہبازشریف
انڈسٹری میں ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب
BAHAWALPUR:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صنعتی سیکٹر کا فروغ اور انڈسٹریل زوننگ وقت کا اہم تقاضا ہے کیوں کہ صنعتی شعبہ معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انڈسٹریز کے فروغ و ریگولیٹ کرنے کے اقدامات اور انڈسٹریل زوننگ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی سیکٹر معیشت کی مضبوطی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صنعتی سیکٹر کا فروغ اور انڈسٹریل زوننگ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لاہورشیخوپورہ روڈ پرقائم انڈسٹریز پر انڈسٹریل زوننگ کا جائزہ لیا جائے اور انڈسٹریل زوننگ کیلئے قابل عمل پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین کی سربراہی میں قائم کابینہ کمیٹی اگلے 10 روز میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی نئی انڈسٹری لگانے کے حوالے سے توجہ دی جائے ۔انڈسٹریز کو واٹر ٹریٹمنٹ، لیبر لاز اور دیگر قواعد و ضوابط کا پابند بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور بغیر این او سی انڈسٹریز کے قیام پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین موجود ہیں، ان پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، انڈسٹری میں ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر بھی عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین، ذکیہ شاہنواز، عائشہ غوث پاشا، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے اجلاس میں شرکت کی جب کہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اپنے دفتر سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔