نیب نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو گرفتارکرلیا
سابق رجسٹرار ڈاکٹر فہیم الدین اور ڈائریکٹر نعیم امجد کو بھی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا۔
KARACHI:
نیب نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال سمیت دیگر عہدیداروں کو بھی کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال، سابق رجسٹرار ڈاکٹرفہیم الدین اورڈائریکٹر نعیم امجد کو کرپشن کے الزام میں گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر سب کیمپس کھول کر 2 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے اور وائس چانسلر ظفراقبال نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری لیے بغیر لاہور میں سب کیمپس کھولنے کی مد میں ڈائریکٹر نعیم امجد سے رشوت لی تھی۔