عدالت کا اکشے کمار کی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ کے بعض مناظرکاٹنے کا حکم

بمبئے ہائی کورٹ نے فلم سے 4 مناظر ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔

بمبئے ہائی کورٹ نے فلم سے 4 مناظر ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔ فوٹو؛ فلم پوسٹر

بمبئے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ''جولی ایل ایل بی 2'' سے 4 مناظر نکالنے کا حکم دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ''جولی ایل ایل بی 2 '' ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی مشکلات کا شکار ہے اور فلم پر جوتے بنانے والی کمپنی نے بھی اپنا نام استعمال کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے فلم سے سین ہٹانے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا جب کہ وکلا نے بھی فلم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا جس کے بعد اب عدالتی فیصلے نے اکشے کمار کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اکشے کمار کی فلم ''جولی ایل ایل بی 2'' تنازع کا شکار


بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے اکشے کمار کی فلم ''جولی ایل ایل بی 2'' سے 4 مناظر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق فلم میں ہنگامے کے دوران خوف کے مارے جج کے ٹیبل کے نیچے چھپننے، عدالت میں جوتا پھینکنے، سماعت کے دوران غیر مناسب اشارہ کرنے اور عدالتی بحث کے دوران شوروغل کرنے کے مناظر کو ہٹایا جائے گا جب کہ ہائی کورٹ نے فیصلہ 3 رکنی کمیٹی کے فلم دیکھنے کے بعد پیش کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔ عدالتی فیصلے پر اداکارو اور ہدایتکار نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:اکشے کمار کی فلم ''جولی ایل ایل بی 2'' قانونی چکر میں پھنس گئی

دوسری جانب عدالتی فیصلے سے قبل سنسربورڈ فلم کو یو اے سرٹیفکیٹ جاری کرچکا تھا لیکن اب فلم کو دوبارہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلم ''جولی ایل ایل بی 2'' میں اکشے کمار اور ہما قریشی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 10 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔
Load Next Story