انکل پکارنے پر سلمان کی ورن دھون کو دھمکی

نوجوان اداکار نے خود سلمان کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کا اعتراف کیا ہے


ویب ڈیسک February 06, 2017
نوجوان اداکار نے خود سلمان کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کا اعتراف کیا ہے، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے نوجوان اداکار ورن دھون کو انہیں ''انکل'' پکارنے پر تھپڑ مارنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی عمر کی نصف سنچری مکمل کرچکے ہیں لیکن پھر بھی خود کو جوان تصور کرتے ہیں اور اب عمر کے معاملے پر سلمان کافی حد تک محتاط دکھائی دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے اسی معاملے پر نوجوان اداکار کو دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکار ورن دھون نے اعتراف کیا ہے کہ سلمان خان نے انہیں انکل پکارنے کی صورت تھپڑ مارنے کی دھمکی دی۔ ورن دھون کا کہنا تھا کہ جب سلمان خان سے پہلی بار ملا تو میں نے انہیں ''انکل'' کہہ کر مخاطب کیا جس پر انہوں نے دوبارہ انکل کہنے کی صورت میں تھپڑ مارنے کی دھمکی دی اور سلمان بھائی کہنے کی تاکید کی۔


واضح رہے کہ ورن دھون فلم''جڑواں'' کے سیکوئل میں سلمان خان کی جگہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں