ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے لیے آیا ہوں سلیم شہزاد

الزامات کا سامنا کرنے آیا ہوں عدالتوں اور تحقیقات کرنے والوں پر مکمل بھروسہ ہے، سلیم شہزاد


ویب ڈیسک February 06, 2017
الزامات کا سامنا کرنے آیا ہوں عدالتوں اور تحقیقات کرنے والوں پر مکمل بھروسہ ہے، سلیم شہزاد، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے لیے واپس آیا ہوں جب کہ عدالتوں اور تحقیقات کرنے والوں پر مکمل بھروسہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما سلیم شہزاد نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ لندن میں پرسکون تھا مگر 22 اگست کے بعد ضمیر ملامت کررہا تھا، الزامات کا سامنا کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے لیے واپس آیا ہوں جب کہ عدالتوں اور تحقیقات کرنے والوں پر مکمل بھروسہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ سلیم شہزاد پر جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، اغوا ودیگر الزامات ہیں، ان کے خلاف 90 کی دہائی کے 12 مقدمات قائم ہیں جب کہ سلیم شہزاد پر این آر او کے تحت بند مقدمات کھل سکتے ہیں۔

واضح رہے ایم کیو ایم کے بانی رکن اور ماضی میں الطاف حسین کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سلیم شہزاد کو دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں