طاہر القادری کے لانگ مارچ کے پیچھے کون نئی بحث شروع ہوگئی

ن لیگ کا راستہ روکا جارہا ہے، احسن اقبال، سازشوں کے باوجود شفاف انتخابات ہونگے،چانڈیو


INP January 04, 2013
قوت کو تلاش کرنا مشکل کام نہیں، احسان وائیں،ملک دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے‘مولانا ا مجد خان فوٹو: فائل

تحریک منہاج القرآن کے سر بر اہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے پیچھے کون؟ پاکستان کے سیاسی' مذہبی اور عوامی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی۔

پیپلز پارٹی' ن لیگ' تحریک انصاف' جماعت اسلامی' جے یو آئی (ف) سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے پیچھے جمہوریت دشمن عناصر کا ہاتھ ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے 14 جنوری کو اعلان کردہ لانگ مارچ کے بعد سے اب تک سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑتی جا رہی ہے کہ طاہر القادری کے پیچھے کون سی قوت ہے اور اس کے اصل مقاصد کیا ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے پیچھے (ن) لیگ مخالف قوتوں کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ قوتیں جانتی ہیں کہ آئندہ انتخابات میں(ن) لیگ کلین سویپ کر لے گی اور آنے والی حکومت (ن) لیگ کی ہی ہو گی اس لیے ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر مولانا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے پیچھے خفیہ قوتوں کا ہاتھ ہے جو پاکستان کی ترقی' خوشحالی اور عام انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی لیکن ان تمام سازشوں کے باوجود ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات ہوں گے۔

11

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسان وائیں کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے پیچھے قوت کو تلاش کرنا کوئی مشکل کام نہیں یہ وہی قوت ہے جو اس ملک میں جمہوریت کی مخالف اور آمریت کے حمایتی ہیں۔جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے اور وہ لانگ مارچ کے ذریعے ان قوتوں کا ایجنڈا مکمل کر کے پاکستان اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں