تعلیم کو اولیت لٹل ٹوئنٹی20 سیریز سے باہر
آئرلینڈ نے لٹل کی جگہ پیٹر چیس کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔
17 سالہ آئرش کرکٹر جوش لٹل نے تعلیم کی خاطر آئندہ ماہ بھارت میں افغانستان کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز سے دستبرداری اختیار کرلی۔
آئرلینڈ نے ان کی جگہ پیٹر چیس کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا، گذشتہ سال بنگلہ دیش میں انڈر19 ورلڈ کپ میں شرکت کی وجہ سے بھی لٹل کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں اسی طرح گذشتہ ماہ ابوظبی میں منعقدہ ڈیزرٹ ٹی 20 سیریز میں بھی جوش نے حصہ لیا تھا، اس وجہ سے بھی انھیں اپنا تعلیمی پروگرام تبدیل کرنا پڑا تھا۔
جوش لٹل ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کیلیے منتخب ہونے والے دوسرے کم عمر کھلاڑی تھے ، ان کی جگہ موقع پانے والے 23 سالہ چیس نے اگرچہ ملک کیلیے 8 ون ڈے اورایک انٹرکانٹی نینٹل میچ کھیلا ہے لیکن وہ بھی ٹوئنٹی 20 میں ڈیبیو کریں گے۔