کرکٹ بورڈ کے نئے بھارتی منتظموں نے ٹھاکر اور شرکے کے دفاتر پر تالے ڈلوادیے

سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں آفیشلز کو برطرف کیے جانے کے باوجود ان کے آفسز کام کررہے تھے۔


Sports Desk February 07, 2017
سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں آفیشلز کو برطرف کیے جانے کے باوجود ان کے آفسز کام کررہے تھے۔ فوٹو فائل

SRINAGAR: بھارتی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرزنے بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری اجے شرکے کے دفاتر پر تالے ڈلوادیے جب کہ ان کے ملازمین کی بھی چھٹی کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں آفیشلز کو برطرف کیے جانے کے باوجود ان کے آفسز کام کررہے تھے اور وہاں پر کنٹریکٹ پر رکھے جانے والے ملازمین مراعات حاصل کرنے میں مصروف تھے، اب دہلی کے ان دفاتر کو تالے لگا دیے گئے ہیں جب کہ بورڈ کی جانب سے فارغ کیے جانے والے ملازمین کو کنٹریکٹ کی تکمیل سے قبل فارغ کرنے پر تین ماہ کی تنخواہ بھی دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں